مویشی چوری کے 2الگ الگ مقدمات درج
کمالیہ (نمائندہ خصوصی) نامعلوم ملزمان مویشی چوری کرکے لے گئے ، الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ،
پہلے واقعہ میں محمد اختر نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ چک نمبر 335 گ ب میں نامعلوم ملزمان اس کے احاطے سے 90 ہزار روپے مالیت کا بکرا چوری کرکے لے گئے ۔ دوسرے واقعہ میں رضیہ بی بی نے درخواست دی کہ چک نمبر 256 گ ب میں نامعلوم ملزمان اس کے دو بکرے ، جن کی مالیت 90 ہزار روپے تھی، چوری کرکے لے گئے ۔