ہائی کورٹ ججز کی تقرری ایف پی ایس سی کے ذریعے کی جائے : شہباز گجر
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں ہائی کورٹ کے ججز کا تقرر وفاقی پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے ذریعے کیا جانا چاہیے ۔
ہائی کورٹ کے ججز کی تقرری کا موجودہ طریقہ کار انتہائی ناقص، جانبدار اور اقربا پروری پر مبنی ہے ۔ ہائی کورٹ کے ججز کی غالب اکثریت ملک کے بڑے سیاسی وکلا کے چیمبرز سے منتخب ہو کر آتی ہے ، جو ایک غیر شفاف طریقہ کار ہے ۔ اگر یہی نظام جاری رہا تو اعلیٰ عدلیہ کی ساکھ مزید متاثر ہوگی، لہٰذا شفاف اور میرٹ پر مبنی تقرری کا نظام متعارف کرایا جانا چاہیے ۔