کام پر جانے والا شہری مبینہ طور پر اغوا

 کام پر جانے والا شہری مبینہ طور پر اغوا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)کام کے سلسلے میں گھر سے جانے والے شہری کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔

 تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے رحمت ٹاؤن میں زوہیب نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا 40 سالہ بھائی عمران اکرم کام کے سلسلے میں گھر سے نکلا تھا، جسے مبینہ طور پر نامعلوم ملزمان اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں