تیز رفتاری کرنے والا ڈرائیور گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ منصور آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا، جو دیگر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بن رہا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔