بینک سے رقم نکلوا کر آنے والی ماں بیٹی ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئیں
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) بینک سے رقم نکلوا کر آنے والی ماں اور بیٹی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے سوساں روڈ پر عفیف پاشا نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ اور بیٹی نجی بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر باہر آئیں تو ڈاکوؤں نے انہیں اسلحے کے زور پر روک لیا اور نقدی، موبائل فون اور بیگ چھین کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔