نشاط آباد :مخالفین کا خاتون پر حملہ، تشدد اور فائرنگ

 نشاط آباد :مخالفین کا خاتون پر حملہ، تشدد اور فائرنگ

ارشداوراہلیہ کو قابو کرکے ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر مخالفین نے فائرنگ کرکے خاتون کو زخمی کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد میں ارشد نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ موجود تھا کہ ملزموں نے انہیں قابو کرکے ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آکر اس کی اہلیہ زخمی ہوگئی جبکہ ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں