ٹوبہ ٹیک سنگھ: پبلک پراسیکیوشن پرفارمنس ریویو کمیٹی کا اجلاس

ٹوبہ ٹیک سنگھ: پبلک پراسیکیوشن پرفارمنس ریویو کمیٹی کا اجلاس

ڈی سی کی مقدمات کی مؤثر پیروی اور گواہوں کی حاضری یقینی بنانیکی ہدایت

 ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر صدارت پبلک پراسیکیوشن پرفارمنس ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں عدالتوں میں زیر التوا مقدمات، پراسیکیوشن کی کارکردگی اور مقدمات کی مؤثر پیروی کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ عدالتوں میں گواہوں کی بروقت حاضری، مقدمات کی مکمل تیاری اور مؤثر پیروی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ مقدمات کا جلد اور شفاف فیصلہ ممکن ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ، باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے ۔اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ پراسیکیوشن کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مقدمات کی مسلسل مانیٹرنگ، انتظامی امور میں بہتری اور درپیش رکاوٹوں کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے ۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ کمیٹی انتظامی اور طریقہ کار سے متعلق امور کی نگرانی کرے گی تاکہ نظام انصاف میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں