ڈی جی ایف ڈی اے کی سابق ڈی سی کے اعزاز میںتقریب
بہترین ٹیم ورک اور عوامی خدمت سے ترقیاتی اہداف حاصل کیے :ندیم ناصر
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی جانب سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی انتظامی، ترقیاتی اور عوامی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دورِ تعیناتی میں شفاف، متحرک اور عوام دوست طرز حکمرانی کو فروغ دیا، جس کے باعث مختلف محکموں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی پیدا ہوئی اور متعدد ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتار پیش رفت ممکن ہوئی۔انہوں نے کہا کہ شہری مسائل کے بروقت حل، انسداد تجاوزات، صفائی، ریونیو، امن و امان، محرم الحرام سمیت دیگر اہم مواقع پر بہترین انتظامات میں ان کی قیادت قابلِ ستائش رہی۔ انہوں نے انہیں ایک باصلاحیت، باکردار اور وژن رکھنے والا منتظم قرار دیتے ہوئے نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے تقریب کے انعقاد پر ڈی جی ایف ڈی اے اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں اپنے دورِ تعیناتی کے دوران تمام اداروں، خصوصاً ایف ڈی اے ، کا بھرپور تعاون حاصل رہا، جس کی بدولت عوامی خدمت کے متعدد اہداف حاصل کیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ بہترین محکمانہ رابطہ، باہمی اعتماد اور ٹیم ورک ہی کامیاب انتظامی نظام کی بنیاد ہیں۔