جماعت اسلامی ہی عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی: سعید احمد خان
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) آزاد کشمیر کے انتخابات کے لیے حلقہ ایل اے 42 ویلی 3 سے مہاجرین کی نشست پر جماعت اسلامی کے امیدوار سعید احمد خان ایڈووکیٹ نے المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ سے ملاقات کی اور انتخابی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ا
نہوں نے کہا کہ کشمیر میں تبدیلی کی لہر چل پڑی ہے اور عوام تینوں بڑی جماعتوں کو آزما چکے ہیں، اب دوبارہ ان کے دھوکے میں آنے کو تیار نہیں۔ جماعت اسلامی عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی اور اس کی دیانت دار قیادت ہی ملک و قوم کو درپیش مسائل سے نجات دلا سکتی ہے ۔ بعد ازاں انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ووٹرز اور کشمیری برادری کے سرکردہ افراد سے ملاقاتیں بھی کیں۔