چالان سے بچنے کی مبینہ کوشش ٹریفک وارڈن سمیت 3 افراد زخمی
ڈجکوٹ (نمائندہ دنیا)ڈجکوٹ کے علاقے سمندری روڈ پر چالان سے بچنے کی مبینہ کوشش حادثے میں تبدیل ہو گئی،
جس کے نتیجے میں ٹریفک وارڈن وسیم سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔ موٹر سائیکل سوار نے چالان کیلئے رکنے کے بجائے موٹر سائیکل بھگا دی، جس سے ٹریفک وارڈنز سے ٹکر ہو گئی۔ زخمی ہونے والے ٹریفک وارڈن وسیم اور دیگر دو افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments