امریکی ایوان نمائندگان میں قومی دفاعی اختیارات سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ایوان نمائندگان نے قومی دفاعی اختیارات سے متعلق بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

منظور کئے گئے بل میں 1.15 ٹریلین ڈالر کے دفاعی اخراجات کے علاوہ امریکا اور اسرائیل کی افواج کے درمیان عسکری انضمام کی شق بھی شامل ہے۔

بل کے حق میں 216 جبکہ مخالفت میں 212 ووٹ آئے اور یہ منظوری ایسے وقت میں دی گئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اور جنگی صورتحال برقرار ہے۔

منظور کئے گئے بل میں ایک اہم شق امریکا اور اسرائیل کی مسلح افواج کے درمیان دفاعی تعاون اور عسکری انضمام کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق بھی شامل کی گئی ہے۔

قومی دفاعی اختیارات کا یہ بل اب مزید منظوری کے لئے امریکی سینیٹ کو بھجوا دیا گیا ہے جہاں اس پر غور کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...