انصار اللہ کا سعودی عرب کے 2 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

صنعا: (ویب ڈیسک) یمن کی حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ کا سعودی عرب کے 2 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انصار اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نشانہ بنائے جانے والے سعودی آئل ٹینکرز نے گروپ کی جانب سے عائد کردہ بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔

قبل ازیں برطانوی میری ٹائم ایجنسی نے بتایا تھا کہ سعودی عرب کے ساحل الشقیق سے 70 ناٹیکل میل دور جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے ۔

رپورٹ میں ٹینکر کے کپتان کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ جہاز میں میزائل لگنے سے آگ لگی ہے، علاوہ ازیں کسی قسم جانی نقصان یا ماحولیاتی اثرات رپورٹ نہیں ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...