امریکی حملوں میں 3 بچوں سمیت 53 شہری شہید ہوچکے: ایران کی تصدیق
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی وزارتِ صحت کے مطابق 27 جون سے اب تک ایران پر ہونے والے امریکی حملوں میں کم از کم 53 شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔
وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ جنگ میں شدت آنے اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے خاتمے کے بعد امریکی حملوں میں 590 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمان کے مطابق فروری کے آخر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments