ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، عراقچی
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا ایران یا ہمارے بنیادی ڈھانچے کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب طاقتور اور فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی ممالک یا فریقین کسی بھی نوعیت کی حمایت کے ذریعے اس جارحیت میں معاونت کریں گے، انہیں بھی جائز اہداف تصور کیا جائے گا۔
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) July 22, 2026
ایرانی وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران اپنی خود مختاری، قومی سلامتی اور اہم تنصیبات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کسی بھی حملے کا مؤثر جواب دینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments