ایرانی وزیر داخلہ کا الیکشن کمیشن کا دورہ، انتخابی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے الیکشن کمیشن پاکستان کا دورہ کیا، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے وفد کا خیرمقدم کیا۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ایرانی وفد میں گورنرز، وزراء اور ایران کے اہم سرکاری اداروں کے اعلیٰ حکام شامل تھے جبکہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے وفد کو ادارے کے آئینی ڈھانچے اور انتخابی نظام پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ایرانی وفد کو الیکشن کمیشن کی ٹریننگ اکیڈمی میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو انتخابی تعاون کے ذریعے مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں انتخابی عملہ سرکاری ملازمین اور جوڈیشل افسران پر مشتمل ہوتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے مشکل وقت میں پاکستان کی حمایت کو سراہا اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو ایران کے دورے کی دعوت بھی دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments