مشرق وسطیٰ میں کارروائیاں: بلغاریہ نے امریکی فوج کو فضائی اڈا استعمال کرنیکی اجازت دیدی

صوفیہ: (دنیا نیوز) بلغاریہ کی پارلیمنٹ نے امریکی فوج کو مشرق وسطیٰ میں کارروائیوں کے لیے ایک فضائی اڈہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

ارکان پارلیمنٹ نے حکومت کی تجویز منظور کرلی، کئی ارکان پارلیمنٹ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس اقدام سے بلغاریہ ایران جنگ میں ملوث ہو سکتا ہے، امریکی حکومت نے جمعہ کو بلغاریہ سے فوجی اڈے کے استعمال کی درخواست کی تھی۔

معاہدے کے تحت بلغاریہ نے امریکا کو مشرق وسطیٰ میں آپریشنز کے لئے زیادہ سے زیادہ آٹھ کے سی-135 ٹینکر طیارے اور 250 فوجی اہلکار تعینات کرنے کی اجازت دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...