حماس کا عوامی تکالیف ختم ہونے تک غزہ میں کام جاری رکھنے کا اعلان

غزہ: (دنیا نیوز) حماس نے عوامی تکالیف ختم ہونے تک غزہ میں کام جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

حماس کے نومنتخب سربراہ خلیل الحیہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بیان میں کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کا دفاع ہماری ذمہ داری ہے، اسرائیلی جارحیت کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

خلیل الحیہ نے کہا کہ ثالث ممالک اسرائیل پر انخلا اور حملے بند کرنے کیلئے دباؤ ڈالیں، معاہدوں پر فوری عمل درآمد کیا جائے، قومی فیصلوں میں تمام فلسطینیوں کی شمولیت ہونی چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...