دشمن ایرانی میزائلوں کی تیاری کے مراکز سے لاعلم ہے: بریگیڈیئر جنرل شکارچی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل شکارچی نے کہا کہ دشمن ایرانی میزائلوں کی تیاری کے مراکز سے لاعلم ہے۔

ایرانی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل شکارچی کا کہنا ہے کہ جنگ یا جنگ بندی کے دوران ہم نے کبھی بھی میزائلوں کی تیاری نہیں روکی، امریکا نے تیسری عالمی جنگ کیلئے مختص ہر ہتھیار ایران کے خلاف استعمال کیا، امریکا کامیاب نہیں ہوسکا۔

بریگیڈیئر جنرل شکارچی نے کہا کہ امریکا کی مغربی ایشیا میں امریکی اڈوں پر پانچ دہائیوں کی سرمایہ کاری حالیہ جنگ میں ضائع ہوگئی، امریکا کو یقین تھا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر ایران کی فوجی طاقت ختم کر دے گا اور اگلے ہفتے ایران کو تقسیم کر دے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...