پیپلزپارٹی نے سعد رفیق کا بیان غیر ذمہ دارانہ، قومی یکجہتی کیخلاف قرار دیدیا
کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی نے خواجہ سعد رفیق کا بیان غیر ذمہ دارانہ، تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش اور قومی یکجہتی کیخلاف قرار دے دیا۔
سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں خواجہ سعد رفیق سیاسی دیوالیہ پن اور اخلاقی افلاس کا شکار ہوگئے ہیں، طنزیہ جملوں سے تاریخ بدلی جا سکتی ہے اور نہ ہی عوام کی رائے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ پاکستان کی تاریخ کا ایک المناک سانحہ ہے، جس کے زخم آج بھی پوری قوم کے دلوں میں تازہ ہیں، ایسے حساس قومی المیے کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے استعمال کرنا قوم کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ کا ذمہ دار شہید بھٹو کو قرار دینے سے پہلے خواجہ سعد رفیق کو حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھنی چاہئے تھی، شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین دیا، ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔
سینئر صوبائی وزیر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ ماضی کے تلخ قومی سانحات کو سیاسی ہتھیار بنانے سے گریز کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments