’سب کچھ یا پھر کچھ بھی نہیں‘، موجودہ جنگ کا اصول واضح ہے: باقر قالیباف

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ موجودہ جنگ کا اصول واضح ہے، "سب کچھ یا پھر کچھ بھی نہیں۔"

قالیباف نے کہا کہ اگر ایران خطے میں اپنا تیل فروخت نہیں کر سکتا تو پھر کوئی بھی ملک تیل فروخت نہیں کر سکے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کی سلامتی محفوظ نہ رہی تو خطے میں کسی کا بھی بنیادی ڈھانچہ محفوظ نہیں رہے گا۔

ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی امریکی افواج کی موجودگی کے بغیر بھی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

محمد باقر قالیباف نے مزید کہا کہ ایران پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال اب جنگ سے پہلے جیسی نہیں رہے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...