ایرانی حملوں میں ہلاک مزید 4 امریکی فوجیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں

واشنگٹن:(دنیا نیوز) ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے والے 4 امریکی فوجیوں کی میتیں وطن پہنچا دی گئیں جہاں ڈوور ایئر فورس بیس پر ان کی منتقلی کی باوقار تقریب منعقد کی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے شرکت کی اور شہید فوجیوں کے تابوتوں کو سلامی پیش کی۔

رپورٹ  میں بتایا گیا کہ اردن کے مواق السلطی ایئر بیس پر ایرانی میزائل حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک ہوئے جب کہ عراق کے شہر اربیل میں ایک علیٰحدہ حملے میں امریکی سارجنٹ مائیکل سوئنٹن جان کی بازی ہار گئے۔

دوسری جانب ہلاک ہونے والوں میں 25 سالہ ٹائلر فیہان، 28 سالہ سارجنٹ اینجل رامپرساد، 19 سالہ ازابیلا گونزالس اور سارجنٹ مائیکل سوئنٹن شامل ہیں۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ میں مزید لکھا گیا کہ حالیہ حملوں کے بعد ایرانی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...