ایران کے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائیگا: ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر حملے کیے گئے تو اس کا جواب ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا کر دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تہران میں یا اس کے نواح میں واقع پاور پلانٹس بھی ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر کسی بھی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا اور ایران کے اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...