جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کر گئے

لاہور: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کر گئے۔

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کینسر کے عارضے کا استقامت سے مقابلہ کیا، آخری لمحے تک تحریکی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے امیر العظیم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ امیرالعظیم کی رحلت جماعت اسلامی کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ایک مدبر، باوقار، بااصول اور انتہائی مخلص رہنما سے محروم ہو گئی ہے، امیرالعظیم نے شدید علالت کے باوجود صبر، استقامت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...