امریکا نے آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول کا دعویٰ مسترد کر دیا
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول ہے۔
سینٹ کام نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ایران آبنائے ہرمز کو کنٹرول نہیں کرتا، پاسداران انقلاب کی دھمکیوں اور حملوں کے باوجود یہ بین الاقوامی آبی گزرگاہ جہاز رانی اور آمدورفت کے لیے بدستور کھلی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق اس نے رواں سال مئی کے آغاز سے اب تک آبنائے ہرمز کے ذریعے 900 سے زائد تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت کو ممکن بنایا ہے۔
سینٹ کام نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی بحری گزرگاہ ہے اور اس میں تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت معمول کے مطابق جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments