اوچھے ہتھکنڈوں سے عوامی خدمت کے میدان سے پیچھے ہٹایا نہیں جا سکتا :ملک فیصل شرف
سمندری (نمائندہ دنیا)امیدوار برائے چیئرمین و کونسلر یونین کونسل نمبر 4 سٹی سمندری ملک فیصل شرف نے کہا ہے کہ افواہوں یا سیاسی اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے مجھے عوامی خدمت کے میدان سے پیچھے ہٹایا نہیں جا سکتا ہے
انہوں نے کہاکہ میرے چچا ملک عبدالستار (مرحوم)نے پوری زندگی عوامی خدمت، اصولی سیاست اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ وفاداری کی مثال قائم کی کبھی دباؤ، لالچ یا سیاسی مصلحت کے سامنے سر نہیں جھکایا، اور میں بھی انشائاللہ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی خدمت کے سفر سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹوں گاانہوں نے کہا کہ میری سیاست کا مقصد کسی کی کردار کشی نہیں بلکہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments