رشوت،ملز موں سے سازباز کا الزام، تفتیش تبدیلی کا مطالبہ

رشوت،ملز موں سے سازباز کا الزام، تفتیش تبدیلی کا مطالبہ

بلاول اور عبداللہ نے علی زین سے مل کر میرے بیٹے سلمان پر حملہ کیا :محمد رمضان پو لیس رشوت لیکر ملزموں سے مل گئی ، صلح کے لیے دباؤ ،وزیر اعلیٰ سے نوٹس کا مطالبہ

بچیانہ (نمائندہ دنیا )تھانہ لنڈیانوالہ کے مقدمہ اقدام قتل کے مدعی محمد رمضان نے اپنے زخمی بیٹے سلمان کے ہمراہ بچیانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایچ او عدیل مصطفیٰ اور تفتیشی افسر تنویر چٹھہ پر رشوت لینے اور ملزمان سے مبینہ سازباز کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گاؤں کے دو بااثر بھائیوں بلاول اور عبداللہ نے اپنے ساتھی علی زین کے ساتھ مل کر ان کے بیٹے پر خنجروں اور چھریوں سے حملہ کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو کر عمر بھر کے لیے معذور ہوگیا۔مدعی کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد ان سے مبینہ طور پر 70 ہزار روپے رشوت لی گئی، بعد ازاں صلح کے لیے دباؤ ڈالا گیا اور انکار پر دو مرکزی ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں اور ان کے بیٹے کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ محمد رمضان نے وزیراعلیٰ پنجاب، آر پی او اور سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ مقدمے کی تفتیش کسی غیرجانبدار افسر یا ایس ایس پی آئی اے بی فیصل آباد کے سپرد کی جائے تاکہ شفاف تحقیقات کے ذریعے انصاف فراہم ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...