بارش کے دوران ستھرا پنجاب ایجنسی کا صفائی آپریشن جاری رہا
فیلڈ عملہ اور مشینری ہائی الرٹ رہی، پانی کی نکاسی کیلئے کارروائیاں کی گئیں
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی کی ہدایات پر تیز بارش کے دوران بھی صفائی اور نکاسی آب کا آپریشن بلا تعطل جاری رکھا گیا، جبکہ شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے فیلڈ عملہ اور مشینری ہائی الرٹ رہی۔ایجنسی کے مطابق مختلف شاہراہوں، بازاروں، چوراہوں اور نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں کی گئیں۔ شدید بارش کے دوران سینیٹری ورکرز نے ڈرین ہولز اور نالوں کی صفائی کر کے پانی کی روانی بحال کی، جبکہ خصوصی مشینری کے ذریعے جمع شدہ پانی فوری طور پر نکالا گیا تاکہ ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آمدورفت متاثر نہ ہو۔منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی نے کہا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی ادارے کی اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments