چہلم امام حسینؓ :جامع ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ریسکیو 1122جھنگ نے ضلع بھر میں جامع ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنے تمام دستیاب وسائل کو ہائی الرٹ کر دیا ۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود کی زیرِ نگرانی عزاداروں کو بروقت ایمرجنسی طبی امداد، فوری ریسکیو سروسز اور ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کیلئے ضلع بھر کے مرکزی جلوسوں، امام بارگاہوں اور اہم مجالس کے مقامات پر ریسکیو ایمرجنسی کیمپس قائم کیے گئے ، 100 سے زائد ریسکیورز اور ریسکیو رضاکار وں، 6 ایمبولینسز، 14 موٹر بائیک ایمبولینسز اور 1 فائر وہیکل کو حساس اور اہم مقامات پر تعینات کیا گیا تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری، مؤثر اور پیشہ ورانہ رسپانس فراہم کیا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments