ایرانی دھمکیوں کے باوجود آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایرانی دھمکیوں کے باوجود آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ تجارتی جہازوں کیلئے بدستور کھلا ہے اور بحری آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد تجارتی جہاز اس اہم آبی گزرگاہ سے بحفاظت گزر چکے ہیں، باوجود اس کے کہ ایران کی جانب سے بلاجواز جارحانہ اقدامات کا سامنا رہا۔
— U.S. Central Command (@CENTCOM) August 4, 2026
امریکی فوج نے بتایا اس دوران اس نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو ضروری معاونت اور تحفظ بھی فراہم کیا، جبکہ اس اہم عالمی توانائی گزرگاہ کو کھلا رکھنے کیلئے آپریشنز بدستور جاری ہیں۔
سینٹ کام کا مزید کہنا ہے کہ ان کے اقدامات کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کو بلا تعطل جاری رکھنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments