وینزویلا میں زلزلے: ہلاکتیں 6 ہزار سے تجاوز کر گئیں

کراکس: (ویب ڈیسک) وینزویلا میں جون کے آخر میں آنے والے دو طاقتور زلزلوں سے اموات کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے صدر جارج روڈریگیز نے بتایا کہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق زلزلوں سے اب تک 6 ہزار 125 افراد کی مو ت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ غیر سرکاری اندازوں کے مطابق 17 ہزار سے 29 ہزار 500 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

جارج روڈریگیز نے بتایا کہ امدادی اور صفائی کی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار ٹن ملبہ ہٹایا جا چکا ہے، جو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے مطابق مجموعی طور پر اندازاً 21 لاکھ ٹن ملبے کا تقریباً 16.5 فیصد بنتا ہے۔

یاد رہے کہ 24 جون کو آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو زلزلوں نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اور قومی ہنگامی صورتحال پیدا کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...