پاکستان ویمن کی تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی، سیریز 1-2 سے سری لنکا کے نام
دمبولہ: (دنیا نیوز) پاکستان ویمن نے سری لنکا ویمن کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے آخری میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دمبولہ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے میزبان سری لنکا کو 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 113 رنز تک محدود رکھا۔
دوسری اننگز میں قومی ویمن ٹیم نے 19ویں اوور کی دوسری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنا کر میچ 4 وکٹ سے جیت لیا، تاہم اس کامیابی کا سیریز کے نتیجے پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
خیال رہے کہ اس قبل پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو دمبولہ میں کھیلے گئے ابتدائی دونوں ٹی 20 میچز میں 6-6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
علاوہ ازیں ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے ہمبنٹوٹا میں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، لیکن اگلے دونوں میچوں میں 8، 8 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments