صدر ٹرمپ کی فنڈ ریزنگ تقریب سے چند گھنٹے قبل گالف کلب سے مسلح شخص گرفتار
کیلفورنیا: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کیلیفورنیا میں فنڈ ریزنگ تقریب سے چند گھنٹے قبل مسلح شخص کو ٹرمپ نیشنل گالف کلب کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا۔
امریکی حکام کے مطابق سادہ لباس میں موجود وفاقی اہلکاروں نے مشکوک شخص کو گالف کلب کی تصاویر لیتے اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے دیکھا جس پر اہلکاروں نے 38 سالہ جینین جان ٹیلے کو حراست میں لے لیا، تلاشی کے دوران جیب سے بھرا ہوا میگزین جبکہ گاڑی سے پستول، اور اضافی گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔
بعدازاں جینین کے گھر پر ایف بی آئی اور پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مار کر غیر قانونی رائفل، 45 پستول، باڈی آرمر، بڑی گنجائش والے میگزین، بڑی مقدار میں گولہ بارود، مشکوک نوٹ بکس اور 2 ریڈیو سگنل ڈیوائسز بھی برآمد کیں۔
پولیس کے مطابق ملزم پہلے ہی ڈکیتی کے ایک مقدمے میں بھی زیر تفتیش تھا، ان کا مزید کہنا ہے فی الحال عوام یا صدر ٹرمپ کو کسی خطرے کے شواہد نہیں ملے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments