امریکا ایران جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں ثالثی سے نمایاں پیشرفت ہوئی: قطر
دوحہ: (دنیا نیوز) قطر نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں ثالثی کے ذریعے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں چار فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات شروع ہو چکے ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران خطے کی اہم تجارتی اور توانائی گزرگاہوں کو دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے امریکا پر سیاسی اور اقتصادی دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments