روس نے کیف کے متعدد علاقوں پر بیلسٹک میزائل داغ دیئے، ہنگامی صورتحال پیدا

کیف: (دنیا نیوز) روسی افواج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بیلسٹک میزائلوں کے متعدد حملے کئے جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔

کیف کی فوجی انتظامیہ کے مطابق حملوں کے نتیجے میں دو اضلاع میں گوداموں میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ حکام نے خبردار کیا ہے کہ مزید حملوں کا خطرہ بدستور موجود ہے۔

حکام نے بتایا کہ شہر کے شمالی مضافاتی علاقے میں میزائل گرنے کے بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں جبکہ فضائی دفاعی نظام نے حملوں کو ناکام بنانے کے لئے کارروائی کی۔

یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے کم از کم دو مختلف سمتوں سے بیلسٹک میزائل داغے جن کا ہدف 30 لاکھ آبادی والا دارالحکومت کیف تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...