دوسرے ٹیسٹ کا تیسرا روز، ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں پر 103 رنز بنا لیے

پورٹ آف سپین: (دنیا نیوز) ویسٹ انڈیز نے ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کے تیسرے دن پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنا کر پاکستان پر 60 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میزبان ٹیم کے 344 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں387 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، جواب میں ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 103 رنز بنا لیے۔

کھیل کے تیسرے دن پاکستان نے 266 رنز 2 وکٹ سے اپنی پہلی اننگز آگے بڑھائی، کپتان بابر اعظم 88 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، ڈیبیو کرنے والے اویس ظفر ایک، سلمان علی آغا صفر اور محمد رضوان 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ساجد خان نے عبداللہ شفیق کے ساتھ مل کر سکور 370 تک پہنچایا پھر ساجد خان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، علی عثمان نے 10 رنز بنائے، عبید شاہ اور محمد علی صفر پر آؤٹ ہوئے، جبکہ عبداللہ شفیق 160 رنز کی اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے، یوں پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 43 رنز کی برتری حاصل کی۔

دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کا ٹاپ آرڈر پاکستانی باؤلرز کے سامنے جم کر بیٹنگ نہ کرسکا اور ایک کے بعد ایک بیٹر پویلین لوٹ گیا، تیسرے دن کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنا لیے اور اسے پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں 60 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...