ایتھوپیا کے شمالی علاقے امہارا میں شدید بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ، 14 افراد ہلاک

ادیس ابابا: (ویب ڈیسک) ایتھوپیا کے شمالی علاقے امہارا میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے ایک آرتھوڈوکس خانقاہ میں عبادت میں مصروف 14 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چرچ حکام نے بتایاکہ یہ واقعہ ادیس ابابا سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع علاقے سیلا ڈنگائے میں پیش آیا، جہاں رات بھر ہونے والی موسلا دھار بارش، گرج چمک اور آسمانی بجلی کے بعد مٹی اور پتھروں کا بڑا تودہ پہاڑی سے نیچے آ گرا اور تسادکانے مریم آرتھوڈوکس خانقاہ کے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

متعلقہ ڈایوسیز کے سربراہ میگابے ہادیس نیکا طیبیب ابابو نے بتایا کہ 14 عبادت گزار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ شدید زخمی ہونے والے تین افراد کو دیبرے برہان ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اموات کی تعداد حتمی ہے، مقامی حکام نے بھی واقعے میں 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے شدید بارشوں کے بعد آنے والا اچانک لینڈ سلائیڈ قرار دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...