واٹس ایپ ہیکنگ ، سائبر فراڈ میں ملوث27 ملز م گرفتار
پنجاب بھر میں منظم اوڈھ گینگ کے اہم کارندے ناصر ودیگرسے موبائلز،سمیں ضبط
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ضلع فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں واٹس ایپ ہیکنگ اور مالیاتی سائبر فراڈ میں ملوث منظم اوڈھ گینگ کیخلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA)نے کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 27 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ فیصل آباد سے گینگ کے اہم کارندے ناصر سمیت متعدد ملزم گرفتار کیے گئے جبکہ کاروائی کے دوران موبائل فونز، کی پیڈ فونز اور 23 سے زائد فعال سمیں بھی برآمد ہوئی ہیں، تحقیقات کے مطابق ملزم جعلی کوریئر نمائندے ، سرکاری اہلکار یا بیرون ملک مقیم رشتہ دار بن کر شہریوں سے او ٹی پی کوڈ، واٹس ایپ ویریفیکیشن کوڈ اور بینکنگ معلومات حاصل کرتے تھے ، جس کے بعد واٹس ایپ اور بینکنگ ایپس ہیک کر کے رقوم جعلی جاز کیش اور ایزی پیسہ اکاؤنٹس میں منتقل کر دیتے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments