ٹوبہ کے شہریوں کو اندراجِ پیدائش اور وفات میں مشکلات
غیر ضروری تاخیر، بار بار دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کیا جارہا:شہری،نوٹس کامطالبہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومت پنجاب نے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اندراجِ پیدائش اور وفات کے طریقہ کار کو آسان بناتے ہوئے متعدد اختیارات محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سپرد کیے تھے تاہم ٹوبہ میں شہریوں کا کہنا ہے کہ عملی طور پر انہیں اب بھی شدید مشکلات، غیر ضروری تاخیر اور بار بار دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ دفتر میں جمع کرائی گئی متعدد درخواستیں کئی کئی ماہ سے زیر التوا ہیں جبکہ درخواست گزاروں کو ہر پیشی پر نئی ہدایات دے کر دوبارہ آنے کا کہا جاتا ہے ، بعض اوقات متعلقہ افسر دفتر موجود نہیں ہوتے ، جسکے باعث ضلع کے دور دراز علاقوں سے آنے والے سائلین گھنٹوں انتظار کرنے کے بعد مایوس واپس لوٹ جاتے ہیں، دفتر میں درخواستوں کی بروقت جانچ پڑتال، رہنمائی اور ریکارڈ کی تصدیق کا مؤثر نظام موجود نہیں، جس سے معمولی نوعیت کے کام بھی غیر ضروری تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ زیر التوا درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے ، درخواستوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور شہریوں کی رہنمائی کے لیے واضح معلوماتی ڈیسک قائم کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments