صفائی کے نظام کو 24 گھنٹے فعال رکھا جائے :حبیبہ بلال
لالیاں سے کچر بروقت اٹھایا ،کھلے مقامات پر کوڑا پھینکنے پر پابندی کو یقینی بنایا جائے
لالیاں (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر لالیاں حبیبہ بلال نے شہر میں صفائی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف بازاروں، گلیوں اور اہم مقامات کا معائنہ کیا۔ ستھرا پنجاب ایجنسی لالیاں کے افسراور عملہ بھی ہمراہ تھا۔ میڈم حبیبہ بلال نے شہر میں کچرے کے ڈھیروں، گلیوں کی صفائی، نالیوں کی نکاسی اور ویسٹ ڈسپوزل کے نظام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی عملے کی حاضری اور کارکردگی کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے شہریوں کے صفائی بارے مسائل بھی دریافت کیے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں صفائی کے نظام کو 24 گھنٹے فعال رکھا جائے کچرے کو بروقت اٹھایا جائے اور کھلے مقامات پر کوڑا پھینکنے پر پابندی کو یقینی بنایا جائے نالیوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کا خصوصی انتظام کیا جائے صفائی عملے کی نگرانی سخت کی جائے اور غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے ۔حبیبہ بلال نے کہا لالیاں کو ماڈل شہر بنانے کے لیے صفائی سب سے اہم ہے ۔ اس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کریں اور کوڑا صرف مقررہ جگہوں پر ہی پھینکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments