جے آئی یوتھ کی ڈی گراؤنڈ سے ستیانہ روڈ موٹرسائیکل ریلی

جے آئی یوتھ کی ڈی گراؤنڈ سے ستیانہ روڈ موٹرسائیکل ریلی

7اگست کو بھی سڑکوں پر آکرپٹرولیم لیوی واپس لینے پر مجبورکردینگے :محبوب الزماں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی یوتھ کے نوجوانوں موٹرسائیکلیں لیکر نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور ظالمانہ لیوی ٹیکس کیخلاف ملک گیر احتجاج کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں ڈی گراؤنڈ سے ستیانہ روڈ تک موٹرسائیکل ریلی نکالی جسکی قیادت صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری باسم سعید،ضلعی صدرنعمان احسن ملک،سیکرٹری عدنان یوسف نے کی جبکہ ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے ریلی کے اختتام پر نوجوانوں سے خطاب میں کہاکہ نوجوان ہمیشہ سے پاکستان میں چلنے والی ہر سیاسی تحریک کا ہراول دستہ بنے ہیں۔7اگست کو بھی ملک بھرکے نوجوان اپنی موٹرسائیکلیں لے کر سڑکوں پر نکلیں گے اور حکومت کو پٹرولیم لیوی واپس لینے پر مجبورکردیں گے ۔انہوں نے کہاکہ تینوں بڑی سیاسی جماعتیں عوام کو بیوقوف بناکر حکمرانی کررہی ہیں،حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی غلامی میں پوری قوم کو قربانی کا بکرا بنا دیا ہے ۔ ایک طرف عوام پٹرول کی قیمتوں سے پریشان ہیں تو دوسری طرف بجلی بلوں میں فکسڈٹیکس کے نام پر لوٹ مار کابازارگرم ہے ۔گھروں کے چولہے پہلے ہی ٹھنڈے ہو رہے ہیں، اوپر سے بجلی بلوں میں یہ نیا بم گرا دیا گیا ہے ۔ حکومت نے پھر واضح کر دیا ہے کہ اسکی ترجیحات عوام نہیں بلکہ بااثر مافیاز ہیں۔حکمرانوں کومہنگائی کے ستائے لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...