یوم شہدا پولیس پر قرآن خوانی ،ڈی پی او،اہلکار شریک
شہداکی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:ڈاکٹر نوید عاطف
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات پر یوم شہدا پولیس کے موقع پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پولیس لائن میں قرآن خوانی کی گئی ۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف, پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی ۔ شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی ۔ علاوہ ازیں سینئر پولیس افسروں ، ایس ایچ او ز نے شہدا پولیس کی قبروں پر حاضری دی ۔ اس موقع پر شہدا کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کی بقا کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پنجاب پولیس کا فخر ہیں۔ہم اپنے شہدائکے خون کے وارث ہیں، شہدا کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments