خاتون سے فحش حرکات ،شوہر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
ملزموں نے عباس کو تشددکانشانہ بھی بناڈالا،مقدمہ درج ،تلاش جاری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے ہراساں کرنے کے ساتھ اسکے شوہر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ تھانہ ریل بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عباس نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ اور دیگر اہلخانہ کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران ملزموں نے اسکی اہلیہ کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کیں اور اسے قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ زخمی کر دیا گیا اور اس دوران انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments