ٹرمپ کا سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ تینوں ممالک کی جانب سے حال ہی میں دفاعی معاہدے پر دستخط خوش آئند ہیں، انہوں نے اس معاہدے کو خطے میں دفاعی تعاون کے حوالے سے اہم پیشرفت قرار دیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان بڑھتا ہوا دفاعی تعاون خطے میں سکیورٹی اور استحکام کیلئے اہم ثابت ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں نمایاں حد تک کم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ فوجی مشقیں شمالی کوریا کیلئے نامناسب اور مخالفانہ پیغام دیتی ہیں، مشترکہ فوجی مشقوں پر امریکا کے بھاری اخراجات ہوتے ہیں، کم جونگ اُن کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، جنوبی کوریا نے ایران کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے میں امریکا کا ساتھ دینے سے انکار کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...