نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم، سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا: مراد علی شاہ

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں بلکہ تعلیم، خواندگی اور سماجی ترقی کے مراکز بنایا جائے گا اور کسی بچے کو تعلیم سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں تعلیمی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبے میں نئے اور تعمیرِ نو کے مراحل سے گزرنے والے سکولوں کو فعال بنانے اور داخلہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ بھر میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے 838 سکول تعمیر، اپ گریڈ یا بحال کئے جا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ سکولوں کی تکمیل سے پہلے ضلع وار داخلہ منصوبے تیار کئے جائیں اور مقامی نمائندوں، رہنماؤں اور والدین کو داخلہ مہم میں شامل کیا جائے۔

حکام کے مطابق نئے سکولوں سے تقریباً اڑھائی لاکھ بچوں کے لئے تعلیمی مواقع پیدا ہوں گے جبکہ سیلاب متاثرہ اضلاع میں دو لاکھ 21 ہزار سے زائد بچوں کو سکولوں میں داخل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 116 نئے سیکنڈری سکولوں میں سے 64 دسمبر 2026 تک جبکہ باقی 52 جون 2027 تک مکمل ہوں گے، سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 722 سکول بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر مکمل سکول پہلے ہی تعلیمی سال سے فعال ہونا چاہئے جبکہ سکولوں میں داخلہ، حاضری، طلبہ کے برقرار رہنے اور تعلیمی نتائج کے قابل پیمائش اہداف مقرر کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...