عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ 3 ایم پی او کے تحت گرفتار

لاہور: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو گرفتار کر لیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کیا۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمیہ خان کو لٹن روڈ تھانے کی پولیس نے اس گرفتار کیا جب وہ اپنے ڈرائیور کے ہمراہ جم خانہ جا رہی تھیں۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمیہ خان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے گا، ان کی گاڑی لٹن روڈ تھانے میں کھڑی ہے، ان کو تین ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے ڈی سی کو درخواست کی اور انہوں نے 3 ایم پی او کا حکم نامہ جاری کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...