مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے، ترک وزیر خارجہ
انقرہ: (دنیا نیوز) ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے کہا ہے کہ یمنی حوثیوں کے جاری حملوں کے باعث سعودی عرب کی کچھ عسکری ضروریات ہو سکتی ہیں، ہم پاکستان کے ساتھ مکہ معاہدے کے تحت اس عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے۔
ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کی جانب سے حملے ہو رہے ہیں، جنگ ختم کرنے کیلئے تمام فریقین تک تجاویز پہنچا دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو امریکا ایران جنگ کا حصہ بنانا ناقابل قبول ہے، مشرق وسطیٰ کا بحران اب معاشی طور پر ناقابل برداشت ہوچکا ہے، ہم نے یوکرین اور روس کو بھی بحیرہ اسود میں لڑائی ختم کرنے کی پیشکش بھیجی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments