جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ختم

لاہور: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ختم ہوگیا۔

حکومتی وفد میں وفاقی وزیر احسن اقبال، رانا ثنااللہ اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق شامل تھے، جبکہ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ، قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ، معاون خصوصی عمیر ادریس، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی شریک ہوئے۔

مذاکرات میں حکومتی وفد نے سکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ لیوی کے خاتمے تک لانگ مارچ لازم ہوگا، حکومتی وفد کی جانب سے جلد عوامی سطح پر غیر معمولی ریلیف دینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

حکومتی وفد نے کہا کہ آئی ایم ایف کا دباؤ ہے اور جلد وفد کی پاکستان آمد بھی متوقع ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت عوامی مطالبے پر عملی اقدام کرے، وگرنہ احتجاج و لانگ مارچ ضرور کیا جائے گا۔

پروگرام کے مطابق امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں سپر لانگ مارچ کل کراچی سے شروع ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...