روس یورپی ہمسایوں سے تعلقات بحال کرنے کے لیے تیار ہے: صدر پوتن
ماسکو: (شاہد گھمن) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ماسکو اپنے یورپی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون اور تعلقات کی بحالی کے لیے تیار ہے۔
صدر ولادیمیر پوتن نے یہ بات روس کے فوجی صنعتی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
روسی صدر نے کہا کہ روس اپنے یورپی ہمسایوں کے ساتھ تعاون کرنے اور تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے تیار ہے۔
اجلاس کے دوران روس کے نئے سرکاری اسلحہ پروگرام اور ملک کے فضائی دفاعی نظام کو مزید بہتر بنانے کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ نئے سرکاری پروگراموں میں فضائی دفاعی نظام کو جدید اور مضبوط بنانا ایک اور اہم ترجیح ہوگی۔
روسی صدر کے مطابق ملک کا فضائی دفاعی نظام بالآخر اس قابل ہونا چاہیے کہ وہ کسی بھی قسم کے فضائی اور خلائی حملے کو ناکام بنا سکے۔
صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ جدید فضائی دفاعی نظام کو فضائی اور خلائی حملوں کے لیے استعمال ہونے والے ہر قسم کے ہتھیار اور ذرائع تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ روس کے نئے سرکاری اسلحہ پروگرام میں فضائی دفاع کو ترجیحی شعبے کی حیثیت دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments