اسحاق ڈار اور عباس عراقچی میں رابطہ، بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت پر زور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی میں رابطہ ہوا جس میں علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان خطے میں ہونے والی تازہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے توانائی کی بلاتعطل فراہمی اور بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کی اہمیت پر زور دیا، بحری جہازوں کی آمد و روفت ترقی پذیر ممالک اور عالمی سپلائی چینز پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ہی واحد قابلِ عمل ذرائع ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر رہنماؤں نے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...