ثقلین مشتاق اپنے داماد شاداب خان کی سلیکشن کے لیے فون کرواتے تھے: توصیف احمد

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر توصیف احمد نے ثقلین مشتاق پر داماد شاداب خان کی سلیکشن کے لیے فون کروانے کا الزام عائد کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر توصیف احمد نے سابق ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر ثقلین مشتاق پر سنگین الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے داماد اور آل راؤنڈر شاداب خان کی قومی ٹیم میں سلیکشن کے لیے لوگوں سے فون کروایا کرتے تھے۔

توصیف احمد کا کہنا تھا کہ ثقلین مشتاق کو شاداب کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دیتا، اور یہ کہ ان کے پاس ثقلین مشتاق کی مبینہ فون ریکارڈنگز بھی موجود ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ باہر سے آکر شاداب خان کو فوری طور پر سینٹرل کانٹریکٹ کیسے مل جاتا ہے؟

دوسری جانب، توصیف احمد کے ان الزامات کا کرارا جواب دیتے ہوئے ثقلین مشتاق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ بطور سینیئر ان کی عزت کرتے ہیں، تاہم وہ جھوٹ بولنے سے گریز کریں۔

ثقلین مشتاق نے چیلنج کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے پاس بھی ریکارڈنگز موجود ہیں، لہٰذا توصیف احمد پہلے اپنی ریکارڈنگز ریلیز کریں، اس کے بعد وہ بھی اپنی ریکارڈنگز سامنے لے آئیں گے۔ دونوں سابق لیجنڈز کے درمیان اس عوامی لفظی جنگ نے کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...